ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / اترپردیش کوایک لاکھ کروڑ سے زائد مالیت کے شاہراہوں کے پروجیکٹ ملیں گے

اترپردیش کوایک لاکھ کروڑ سے زائد مالیت کے شاہراہوں کے پروجیکٹ ملیں گے

Thu, 07 Mar 2019 01:24:32  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی:06 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کل اترپردیش کے لکھنؤ میں 1,10,154 کروڑ روپئے مالیت کے قومی شاہراہوں کے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ کل وہاں 1969.57 کروڑ روپئے سے زائد مالیت کے نمامی گنگے پروگرام کے تحت متعدد کاموں کا افتتاح کریں گے/ سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ وزیر موصوف کے ہمراہ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں، جہازرانی اور آبی وسائل، ندیوں کی ترقی اور گنگا کی صفائی کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری اور اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی ہوں گے۔جن قومی شاہراہوں کاافتتاح کیا جائیگا ان میں این ایچ۔56 پر لکھنؤ 150 سلطان پور سیکشن کی چار لینوں والی شاہراہ بنانا، لکھنؤ رنگ روڈ کے کرسی روڈ 150 ایودھیا روڈ سیکشن پر شاہراہوں کو چار لینوں والی بنانا، این ایچ۔233 پر گھاگھرا برج سے بودھنپور سیکشن کو چار لینوں والی بنانا، این ایچ۔29 ای پر دو لینوں والی سونولی 150 گورکھپور سیکشن کے پشتے کے ساتھ چوڑی کرنا، این ایچ ۔28 سی کے دو لینوں والے بارہ بنکی۔ جرول روڈجنکشن کو کنارے پر پشتہ کے ساتھ چوڑی کرنا، این ایچ۔233 پر دو لینوں والی رودولی 150بستی سیکشن کو پشتے کے ساتھ چوڑی کرنا،این ایچ۔730 اے پر 55 کلو میٹر کے سیکشن کو دو لینوں کے ساتھ پشتے بنانا، این ایچ۔730 کے پیلی بھیت۔ پورنپور سیکشن کو پشتے کے ساتھ دو لینوں والی بنانا، این ایچ 730 پر پورنپور۔ کھتار سیکشن کو پشتے کے ساتھ دو لینوں والی بنانا اور این ایچ730 پر سیسیا 150 نان پاڑا سیکشن کی مرمت اور تعمیر نو شامل ہیں۔ راجناتھ سنگھ لکھنؤ 150 کانپور ایکسپریس وے کی تیاری کے لئے سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ دوسرے پروجیکٹوں میں آئی آئی ایم کراسنگ پر فلائی اوور کی تعمیر، این ایچ31 اے پر غازی پور۔ پھپھنا۔ ماجھی گھاٹ روڈ کی تعمیر، مختلف شاہراہوں پر روڈ سیفٹی کیلئے فلائی اوور، بائی پاس، ایف او بی، انڈر پاس کی تعمیر، این ایچ ۔530متھرا 150 ہاتھرس 150 بدایوں روڈ کی چار لینوں کی تعمیر، این ایچ۔91 پر چار لینوں والے علی گڑھ۔ کانپور روڈ کی 5 پیکیجوں میں تعمیر، این ایچ 232 اے پر چار لینوں والے انّاؤ 150 لال گنج روڈ کی تعمیر، این ایچ۔2 پر چھ لینوں والی چکیری (کانپور) 150 پریاگ راج روڈ کو چوڑا کرنا، وہ ریاست میں امیٹھی بائی پاس کی تعمیر اور شاہراہوں کے اہم سیکشنوں کی تعمیر اور انہیں چوڑا کرنے کیلئے سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ اس موقع پر متعدد پروجیکٹوں کیلئے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹیں (ڈی پی آر) پیش کی جائیں گی۔ وزیر موصوف نمامی گنگے پروگرام کے تحت متعدد پروجیکٹوں کا افتتاح بھی کریں گے جن میں 260.86 کروڑ روپئے کی لاگت سے پریاگ راج میں 214.88 کلو میٹر کے سیوریج نیٹ ورک بچھانا، گڑھ مکتیشور میں 46.51 کروڑ روپئے کی لاگت سے 9 ایم ایل ٹی صلاحیت کے 2 ایس ٹی پی سمیت 69 کلو میٹر کا سیور نیٹ ورک بچھانا، 80.66 کروڑ روپئے کی لاگت سے قنوج میں 98.5 کلو میٹر کا سیور نیٹ ورک بچھانا اور 13 ایم ایل ڈی، ایس ٹی پی کام اور 48.45 کروڑ روپئے کی لاگت سے بلند شہر میں 21.03 کلو میٹر سیور نیٹ ورک بچھانا اور 4ایم ایل ڈی ،ایس ٹی پی کی تعمیر شامل ہے۔ ان تمام پروجیکٹوں میں گھروں سے سیور کاپانی یکجا کیا جائے گا اور انہیں براہ راست ایس ٹی پی تک پہنچایا جائے گا۔گنگا ندی، جمنا، رام گنگا اور کالی ندی کے اصل دھارے پر کئی پروجیکٹوں کیلئے سنگ بنیاد رکھا جائیگا، ان پروجیکٹوں میں مرزا پور میں نالیوں (ڈرینس) کو درمیان میں کاٹنا اور ان کا رُخ بدلنا (آئی اینڈ ڈی) اور 17 ایم ایل ڈی 150 ایس ٹی پی کا کام، غازی پور میں نالیوں کا آئی اینڈ ڈی اور 17 ایم ایل ڈی 150 ایس ٹی پی کاکام اور گنگا ندی پر 419.36 کروڑ روپئے کے پروجیکٹ لاگت سے کُل ایس ٹی پی کی صلاحیت کو 73 ایم ایل ڈی تک لانا شامل ہے۔ جمنا ندی پر شروع کیے جانے والے پروجیکٹوں میں اٹاوہ میں ڈرینوں کی آئی اینڈ ڈی اور 21 ایم ایل ڈی ایس ٹی پی کام اور فیروز آباد میں 21 ایم ایل ڈی کی صلاحیت کے کُل ایس ٹی پی کے ساتھ ڈرینوں کی آئی اینڈ ڈی اور 191.68 کروڑ روپئے کی لاگت کے پروجیکٹ شامل ہیں۔ گومتی ندی پر جون پور میں ڈرینوں کی آئی اینڈ ڈی اور 30 ایم ایل ڈی ۔ ایس ٹی پی کام، سلطان پور میں ڈرینوں کی آئی اینڈ ڈی اور 7 ایم ایل ڈی اور ایس ٹی پی کاکام اور لکھنؤ میں ڈرینوں کی آئی اینڈ ڈی اور 40 ایم ایل ڈی 150 ایس ٹی پی کے کام کے علاوہ 42 ایم ایل ڈی۔ ایس ٹی پی کی مرمت شامل ہے جس میں ایس ٹی پی کُل صلاحیت 87 ایم ایل ڈی ہے اور پروجیکٹ پر کُل لاگت 568.93 کروڑ روپئے کی آئے گی۔ اس کے علاوہ بریلی میں رام گنگا ندی کے ساتھ ساتھ ڈرینوں کی آئی اینڈ ڈی اور 63 ایم ایل ڈی، ایس ٹی پی کاموں کیلئے سنگ بنیاد رکھا جائے گا اور کالی ندی پر کاس گنج میں ڈرینوں کی آئی اینڈ ڈی اور 15 ایم ایل ڈی، ایس ٹی پی کاکام ہوگا۔


Share: